کراچی: کارکنوںکیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر تحریک انصاف کا احتجاج
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کی جانب سے کچھ روز قبل منگو پیر کے علاقے میں 5 سالہ معصوم بچی رابعہ مگسی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے واقعہ اور پولیس کی شہریوں پر فائرنگ سمیت پی ٹی آئی غریب کے رہنمائوں پر درج جھوٹی دہشت گردی کی ایف آئی آر کیخلاف پریس کلب کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عار ف علوی، پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ ، وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد، صائمہ ندیم سبحان علی ساحل سمیت دیگرکی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد خواتین کارنوں نے شرکت کی اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ کی پولیس قاتل پولیس ہے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے ایک شہری مولانا حافظ قرآن الیاس کو شہید کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کارکن عدنان تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ سندھ پولیس نے معصوم بچی رابعہ مگسی کے اصل مجرموں کو چھپا کر اپنی جان چھڑا رہی ہے۔ پولیس کیخلاف کارروائی ہونے کے بجائے الٹا پی ٹی آئی کے کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔