بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن میں 30 اپریل تک توسیع کر د ی گئی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رواں سیشن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا رواں سیشن جوکہ 24اپریل تک ہونا تھا اب اس میں توسیع کی ہے اب اجلاس 24‘ 27 اور 30اپریل کو بھی ہوگا۔ اجلاس میں سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی۔