بلاول سے جیالے کی ملنے کی کوشش ناکام،ساتھی کارکن گھسیٹتے ہوئے گیلانی ہاؤس سے باہر لے گئے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری بھٹو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی وجاہت حسین گیلانی کی تعزیت کے لیے ملتان پہنچے , جہاں اقبال نامی جیالے نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی کوشش کی , جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا--جیالے نے بلاول ملنے کی اجازت نہ ملنے پر شور شرابہ شروع کر دیا , جس پر دیگر جیالے میدان میں آئے اور واویلاکرنے والے جیالے کو گھسیٹتے ہوئے گیلانی ہاؤس سے باہر لے گئے--اقبال نامی جیالے کا کہنا تھا کہ مخصوص لوگ انہیں قیادت سے نہیں ملنے دیتے۔پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو عزت دینے کے کھوکھلے بیانات دیئے جاتے ہیں جبکہ صرف پارٹی چیئرمین سے ملنے کی خواہش پر جسے کارکنوں کی جتنی تذلیل کی گئی وہ آج سب سے دیکھ لی ہے ۔