اوگی: اے این پی کے نائب صدر اور سابق وزیر نمروز خان انتقال کر گئے
اوگی (نامہ نگار) اے این پی خیبر پی کے کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے، وہ تورغر میں کندبالاکے مدرسے میں دستاربندی کی تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں دل کادورہ پڑاجو جان لیوا ثابت ہوا، انکی نمازجنازہ آج بروزپیردن 3بجے ہائی سکول اوگی (رشیدہ) کے گرائونڈمیں اداکی جائیگی، بعدازاں اوگی ڈگرمیں انکی تدفین ہوگی،نمروزخان نے 2002میں اے این پی کیلئے کام کرناشروع کیا،ضلع مانسہرہ کے صدربنے، 2008کے عام انتخابات میں تورغرPK58 سے این پی ٹکٹ پرکامیاب ہوئے ،صوبائی کابینہ میں وزیرمذہبی امورکاقلمدان انہیں سونپا گیا، 2011میں ضلع تورغرکاقیام بھی انکے کریڈٹ پرہے، نمروزخان انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے ،کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، نمروزخان کے انتقال کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اوراے این پی خیبرپختون خواکے صدرسابق وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی، لائق محمدخان، ممبرصوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان، اے این پی کے مرکزی نائب صدرلالہ اورنگزیب، سید شہزادشاہ دیگر سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات اوگی کے قریب انکے آبائی گائوں ڈگر بیربٹ پہنچ گئے، لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی ۔