کوہاٹ :منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،3 خواتین گرفتار‘ 5کلو ہیروئن برآمد
کوہاٹ(آئی این پی)کوہاٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خواتین کو گرفتار کر لیا،خواتین سے تلاشی کے دوران 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق خواتین پشاور سے کراچی جانے والی بس میں سوار تھیں،ناکے پر پولیس نے خواتین کے سامان کی تلاشی لی توسامان سے 5 کلوہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس کا کہناہے کہ گرفتار خواتین کا تعلق پشاوراور مضافاتی علاقوں سے ہے ،گرفتار خواتین کو تھانہ لاچی منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔