جاپان: دنیا کی معمر ترین خاتون نابی تاجیما 117برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
ٹوکیو(صباح نیوز) جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون نابی تاجیما 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون نابی تاجیما 177 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ جاپانی حکام نے نابی تاجیما کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاجیما رواں برس جنوری سے اپنے آبائی علاقے جزیرہ کیکائی جیما کے ایک ہسپتا ل میں زیرِعلاج تھیں تاہم زندگی کی 117 بہاریں دیکھنے والی تاجیما کی ہسپتال میں طبعی موت ہوگئی جس پر پورا ملک سوگوار ہے۔نابی تاجیما 4 اگست 1900 کو پیدا ہوئیں اور ان کی اولاد اور پھر ان کے بچوں کی کل تعداد 160 سے زائد ہے۔