دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپو آج شروع ہوگی
لاہور( این این آئی) دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپو آج سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔ ایکسپو کے پہلے روز گوادر کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بلوچی ثقافت کے رنگ اجاگر کئے جائیں گے ۔ کل ٹریڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید ہوں گے۔