فنی تربیت سے ہزاروں گھروں میں خوشحالی آ رہی ہے: ذوالفقار چیمہ
لاہور (پ ر) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے لاہور کے مختلف فنی تربیتی اداروں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے اداروں میں وزیرِاعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری فنّی تربیتی کورسسز کے فائنل امتحانات کا معائنہ کیا۔ ذوالفقار چیمہ نے نیوٹیک کی جانب سے مقرر کردہ انڈسٹری کے اسیسرز سے طُلبہ کے معیار ِ تربیت کے بارے میں سوالات کئے۔ امتحانی مراکز پر موجود ممتہن نے نوجوانوں کی تربیت اور اُن کے معیارِ تعلیم کو سراہا۔ نیوٹیک کے سربراہ نے کہا کہ فنّی تربیت سے ہزاروں گھروں میں خوشحالی آرہی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مختلف ٹریڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بالترتیب ڈویژنل ، صوبائی ، قومی اور بین الا قوامی سطح کے مقابلہ جات میں حصّہ لینے کا موقع ملے گا اور ہزاروں روپے کے انعامات اور نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔