طیبہ تشدد کیس‘ سزا کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کور ٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی جانب سے سنگل بنچ کے خلاف اپیل پر ( آج ) پیر کو سماعت کرے گا ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے وفاق اور متاثرہ بچی طیبہ کو فریق بناتے ہوئے دائر اپیل میں سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔