ٹرمپ کی دعوت پر پیوٹن کاجلد وائٹ ہاﺅس کا دورہ کرنے کا اعلان
ماسکو (این این آئی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکی ہم منصب ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاﺅس کا دورہ کریں گے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ سیرگئی لافروف نے تصدیق کی کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے صدر ولادی میرپیوتن کو وائیٹ ہاو¿س کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔ اورصدر پیوتن ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدر کا سو فی صد اتفاق ہے کہ امریکا اور روس ایک دوسرے کے خلاف فوجی تصادم کی طرف نہیں جائیں گے۔
ٹرمپ/ پیوٹن