جنوبی افریقہ سے ملک بدر ہو کر آنے والا پاکستانی ائر پورٹ پر گرفتار
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز نجی ائر لائن کی پرواز ای کے 622کے ذریعے جنوبی افریقہ سے لاہور آنے والے گوجرانوالہ کے فخر نوید کو حراست میںلے لیا۔مسافر جنوبی افریقہ میں انٹری کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ علی کو پانچ لاکھ روپے دئیے۔ ایجنٹ نے پہلے مسافر کو وزٹ ویزہ پر لاہور سے دبئی بھیجا۔ جہاں سے وہ 2010 میں موزنبیق پہنچا اور پھر بغیر سفری دستاویزات وہ جنوبی افریقہ داخل ہوا۔ وہ 2010 سے غیر قانونی طور پر جنوبی افریقہ میں مقیم تھا۔ایف آئی اے نے اس پر مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا۔