دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
لاہور+فیروزوالا ( نامہ نگاران) شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں سگیاں پولیس چوکی کے قریب ایک کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے باعث گودام میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ شاہدرہ کے علاقے میں پاور ہائوس علی پارک کے قریب ایک گھر میں یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ بھڑ ک اٹھی۔ جس نے گھرکے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے دونوں جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ فیروز والا (نامہ نگار) امامیہ کالونی میں سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث مکان میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ کوٹ پنڈی داس میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گندم کے کھیت میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل کر راکھ ہو گئی تھانہ صدر کے حلقے میں چنگاری گرنے سے کھیت میں آگ لگ جانے سے ہزاروں روپے مالیت کی گندم جل گئی۔ مالک وارث کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے آگ نے تباہی مچا دی۔