کاہنہ: معمولی جھگڑے پر مخالف پارٹی کی فائرنگ سے دکان پر کھڑا شخص ہلاک
کاہنہ(نامہ نگار)میں معمولی جھگڑے پر مخالف پارٹی کی اندھا دھند فائرنگ برگر کی دکان پر کھڑا ایک شخص ہلاک تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ پرانا کاہنہ کے بھولو گجر وغیرہ کا نامعلوم افراد سے موٹرسائیکل ٹکرانے پر معمولی جھگڑا ہو گیا تو بھولو گجر نے فون کال کرکے اپنے بھائی بودی گجر کو بلوا لیا جس نے آتے ہی چوک میں اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں برگر کی دکان پر کھڑا بے گناہ شہری شریف مسیح جو پاڑویں تھہ کا رہائشی تھا فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جس ریسکیو کی مدد سے جنرل ہسپتال لے جا یا جا رہا تھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ملزم موقع سے فرار کاہنہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بجھوا دی۔