جرمنی :مقامی باشندوں نے خا تون سمیت 2 تارکین وطن پر کتے چھوڑ دیئے ‘بدترین تشدد
برلن(صباح نیوز)جرمنی کے شمال مشرقی علاقے میں مقامی جرمن باشندوں کے ایک گروہ نے اریڑیا سے تعلق رکھنے والے 2تارکین وطن پر کتوں کو کھلا چھوڑ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی نوجوانوں کے ایک گروپ نے مہاجر مرد اور عورت پر پہلے تو کتے چھوڑے اور بعد میں انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔حملہ آوروں میں 3مرد جبکہ ایک خاتون بھی ان کے ساتھ تھی۔