لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں 3کشتیاں غرق ،11تارکین ہلاک،263کو بچالیا
طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کے قریب سمندر میں تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 11 ہلاک اور 263 کو بچا لیا گیا۔ نیوی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا یہ افراد مختلف آپریشنز میں بچائے گئے۔ صبراتہ شہر کے قریب ساحلی علاقے میں پہلے آپریشن میں 11 افراد کی نعشیں ملیں جبکہ 83 تارکین کو بچالیا گیا ہے۔ ادھر زلتان قصبے کے قریب ربڑ کی 2 کشتیوں سے 180 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ یہ اس راستے سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ نیوی ترجمان جنرل ایوب قاسم نے یہ بات کہی ہے۔