سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اور ترقی و منصوبہ بندی کے اہم اجلاس کل طلب
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اہم اجلاس (کل) منگل کو طلب کر لئے گئے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے جاری 4صدارتی آرڈیننس پر بحث ہو گی جبکہ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی میں پری بجٹ بریفنگ، پی ایس ڈی پی2018-19 اور مالی سال 2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو نومنتخب چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ،اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے جاری 4صدارتی آرڈیننس پر بحث ہو گی۔دوسری جانب سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تقری و منصوبہ بندی کا پہلا اجلاس (کل) منگل کو دن ساڑھے 11بجے نو منتخب چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت ہو گا جس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کمیٹی کو پری بجٹ بریفنگ دیں گے جبکہ کمیٹی کو مالی سال 2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر صوبہ وار عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کمیٹی کو 27اپریل کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں شامل سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔