زیرحراست امریکی پادری کو رہا کر دیں امریکی سینٹ کے 66 ارکان کاترک صدر کو خط
واشنگٹن(این این آئی) امریکی سینٹ کے 66 اراکین نے ایک مراسلے میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے اپیل کی ہے کہ وہ زیرحراست امریکی پادری کو رہا کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اینڈریو برونسن نامی اس پادری کو سن 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایک گروہ سے تعلق کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکی پادری کے حق میں ایک ٹوئٹ کیا تھا۔