ممتاز دانشور سید شہوار حیدر اور صحافی سہیل جاوید کی یاد میں تقریب
لاہور (پ ر) ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور ایکسپلور ڈین ٹورازم زیر اہتمام ممتاز دانشور اور براڈکاسٹر سید شہوار حیدر اور سینئر صحافی سہیل جاوید (مرحومین) کی علمی‘ ادبی‘ ثقافتی خدمات کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس اسکاؤٹس ہال A-15ایبٹ روڈ پر ہوا۔ صدارت سیکرٹری تنظیم راحت علی جعفری نے کی جبکہ شرکاء میں ممتاز دانشور شیراز انجم‘ پروفیسر نذر بھنڈر‘ مقصود چغتائی‘ جمیل رضا‘ عامر جاوید‘ مدثر سہیل‘ ڈاکٹر اختر‘ معید حیدر‘ محمد اقبال کمبوہ‘ حافظہ ناصرہ اقبال‘ شاعروں اور اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے سید شہوار حیدر اور سہیل جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین نے عمر بھر علم‘ ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دیں۔