ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا:عمیر صغیر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والے ٹارگٹ کوپورا کرنے کیلئے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائیگا 16 اپریل سے باردانہ کے حصول کیلئے کسانوں اور کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیںاور ضلع میں قائم 14خریداری مراکز میں درخواستیں موصول کرلی گئیں ہیں 24 اپریل سے باردانہ ایشو کیا جائیگااور اسکی تقسیم میں کسی قسم کی کوئی سفارش اور دبائو قبول نہیں کیا جائیگا اور باردانہ میرٹ کی بنیاد پر کسانوں اور زمینداروں کو ایشو کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوںس ے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریٹنڈنٹ پرویز اختر، منیر ودیگربھی موجودتھے۔