علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے،ْ بی بی اے کے فائنل امتحانات کل سے شروع ہوں گے
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2017ء کے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس/ایجوکیشن،ْ بی ایڈ)ڈیڑھ،ْ اڑھائی اور چار سالہ(،ْ بی اے،ْ بی بی اے اور بی ایس)سی ایس(پروگرامز کے فائنل امتحانات کل سوموار 23،اپریل سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے،طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کر دئیے گئے ہیں اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے،ضلعی کوآرڈینیٹر ملک مختار احمد نے بتایا کہ طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔