گندم کو ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے ضرور رکھیں، قمر الزمان بھٹی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی محکمہ زراعت کے انسپکٹر قمر الزمان بھٹی نے کہا ہے کہ گھریلو افراد گندم کو بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے ضرور رکھیں تاکہ گند م کو حشرات الارض اور ممکنہ بیماریوں کے خدشات سے بچانا ممکن ہوسکے، ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ گندم کو محفوظ کرناایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کیلئے کاشتکاروں، کسانوں اور عام افراد کو خصوصی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے گندم کو خراب ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔