ایس ایچ اوز تبدیل
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے انچارج سی آئی اے ننکانہ سب انسپکٹر احد مسعو د کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب جبکہ ایس ایچ او سٹی ننکانہ صاحب سید ساجد عباس شاہ کو ایس ایچ او تھانہ بڑاگھر اور ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر انسپکٹر سجاد اکبر کو تبدیل کرکے انچارج سی آئی اے ننکانہ صاحب تعینات کر دیا ہے۔