ماں کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل‘ آج عدالت پیش ہونگے : مریم نواز
اسلام آباد(آن لا ئن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےکہا کہ آج صبح پیرانشاءاللہ عدالت کے روبرو پیش ہونگے او رواپس نہ آنے کے جھوٹے دعوےٰ کرنے والوں کی بات دم توڑ جائے گی ۔ اتوار کے روز لندن کی ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور آج صبح (پیر) انشاءاللہ عدالت کے روبروح پیش ہونگے جس کے بعد واپس نہ آنے کے جھوٹے دعوےٰ کرنے والوں کی بات دم توڑ جائے گی مریم نواز نے اپنی والدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔
مریم نواز