چین کا امریکی وزیرخزانہ کے مجوزہ دورہ کا خیر مقدم
بیجنگ (آئی این پی/سِنہوا)چین کو اطلاع ملی ہے کہ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن اقتصادی اور تجارتی امور کے بارے میں مذاکرات کرنے کے بارے میں چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات وزارت تجارت(ایم او سی)کی طرف سے اتوار کو جاری کئے جانے والے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ بیان میں ایم او سی کے ایک نامعلوم ترجمان کے حوالے سے کہا گیا چین اس اطلاع کا خیر مقدم کرتا ہے۔