سعودی حکومت تیل پیدا کرنیوالی بڑی کمپنی آرامکو کی نجکاری کرے گی
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت اپنے سماجی و اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کے تحت تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی آرامکو کی نجکاری کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سینئر اہلکار نے بتایاکہ سعودی عرب کو گلوبل ایکوئٹی انڈیکسز میں بھی اب شامل کر لیا گیا۔ اس عمل سے سعودی حکومتی حلقوں کو یقین ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور ملکی مالی اداروں کو استحکام حاصل ہو گا۔