پنجاب :203 سرکاری سکول صاف پانی، ڈھائی ہزار بجلی ، 690 چاردیواری سے محروم
فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں واقع سرکاری سکولوں کی صورتحال کے سلسلے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں سکولوں کے حوالے سے خوفناک حد تک اعداد و شمار واضح کئے گئے ہیں۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 203سرکاری سکولز پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ جبکہ 25سو سرکاری سکولوں میں بجلی دستیاب نہیں‘ 40 فیصد سرکاری سکولوں میں گارڈز کی سہولت دستیاب نہیں‘ پنجاب کے 690سرکاری سکولز باؤنڈری وال سے محروم ہیں اکثر سکولوں میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہزاروں سکول مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہیں۔