ملازمین کو ملنے والے مہنگائی الائونس کو مرج کر کے سکیل ریوائز کئے جائیں: ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن
لاہور(سٹاف رپورٹر )ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی، سکندر حیات سسرانا، سکندر ذوالقرنین، چوہدری محمد سلیم ،حسن محمود شاہین ،رانامحمد اسلم ،رانا محمد ساجد،مبشرنذیر،سردار اختر عباس،اشفاق نسیم،ملک ناصر عباس اور دیگر راہنمائوں نے وزیر اعظم،وزیر خزانہ پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو ملنے والے تمام مہنگائی الائونسز کو مرج کر کے سکیل ریوائیز کیئے جائیں۔
ہائوس رینٹ سمیت سالہا سال سے مُنجمد تمام الائونس بحال کیئے جائیں۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ اور الائونسز میں اضافہ کیا جائے ۔ہائوس ریکوزیشن کی سہولت بلاتفریق تمام صوبائی ملازمین کو بھی دی جائے۔ تمام ملازمین بالخصوص اساتذہ کی تنخواہوں سے ٹیکسز کی کٹوتی نہ کی جائے۔گروپ انشورنس کا میچیورٹی کلیم دیا جائے۔ملازمین کو بچیوں کی شادی اور مکان خریدنے کے لیئے بلا سود قرضے دیئے جائیں۔