ق لیگ لاہور کی سنیئر نائب صدر زیبا احسان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات
لاہور (پ ر) ق لیگ لاہور کی سنیئر نائب صدر زیبا احسان نے سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے ہدایت کی عوام سے رابطوں میں اضافہ کریں اور عوام کو پارٹی میں شامل کریں2018ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جو میری حکومت نے عوام کو سہولیات صحت اور تعلیم کے بارے میں دی تھی اور شریفوں نے اقتدار میں آکر ختم کردی تھی وہ دوبارا بحال کریں گیا اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے زیبا احسان کی پارٹی کے لئے کی جانے والی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ جو کام آپ پارٹی کے لئے سرانجام دے رہیی ہیں وہ میرے علم میں ہیں کوشش جاری رکھیں۔