قائد اور اقبال کا خواب تبھی پورا ہو گا جب کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہو گا: راجہ اعجاز
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن جموں و کشمیر لیبر ونگ کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدارت راجہ محمد اعجاز نے کی انہوں نے خطاب میں کہ شاعر مشرق اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب اسی صورت مکمل ہو گا جب پوری ریاست جموں و کشمیر بھارت سے آزادی حاصل کر کے اس کا الحاق پاکستان سے ہو گا۔ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے بغیر کوئی حل قبول نہیں کرینگے بھارتی فوج اور اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے ۔جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ کشمیری عوام اور فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایک دن بھارت کو کشمیر سے جانا ہی ہو گاحکومت پاکستان اور سیاسی جماعتیں ذاتی اختلافات بھولا کر کشمیر کیلئے ٹھوس پالیسی اور لائحہ عمل مرتب کریں۔