عالم کفر پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے:سنی تحریک
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک کے زیر اہتمام شام، فلسطین، برما اور کشمیر میں مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں شیخ نواز قادری، قاری ریاض ہزاروی، افتخارخان،مفتی شفاقت، اظہر قادری، مفتی حسیب قادری سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے قتل عام بند کرنے کے متعلق مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنمائوں شیخ نواز قادری اور دیگر نے کہا کہ کفر کی وقوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بناکر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ شام میں بمباری کر کے معصوم بچوں، خواتین اور بوڑھوں کا قتل کیا جا رہا ہے روس اور امریکہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں شام، بھارت، سری لنکا اور برما میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مسلم حکمران مسلمانوں کے تحفظ کے لیے نہیں نکلے تو کہیں ایسا نہ ہو انفرادی حیثیت میں امت مسلمہ کفر قوتوں کے خلاف جہاد کا اعلان کر دے مسلم حکمران خوب غفلت سے بیدار ہوں مسلمانوں کی جان و مال سے آگ و خون کی حولی کھیلی جا رہی ہے مسلمانوں کے دل شام، کشمیر، بھارت، سری لنکا اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم پر افسردہ ہیں آج پوری امت مسلمہ صلاح دین ایوبی، محمود غز نوی، محمد بن قاسم سے اسلامی مجاہدوں کو پکار رہے ہیں۔