نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ کانفرنس پرسوں ہو گی: نعیم بادشاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاسبان ختم نبوت کے نائب صدر مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قادیانیوں کو اسلامی شعائر استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے ضمن میں اپریل 1984ء میں جاری کردہ امتناع قادیانیت ایکٹ کی یاد میں کل جماعتی نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ کانفرنس پرسوں ایوان مشائخ شالیمار روڈ میں ہو گی۔ کانفرنس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘ جے یو آئی‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت‘ جے یو پی‘ مجلس احرار اسلام‘ مسلم لیگ‘ جماعت اسلامی‘ جمعیت اہلحدیث‘ جمعیت اہلسنت‘ تحریک ملت جعفریہ‘ پیپلز موومنٹ بھٹو شہید‘ خاکسار تحریک‘ عالمی تحریک دعوت الحق‘ تحریک تحفظ حرمین شریفین سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی و مذہبی راہنما شرکت و خطاب کرینگے۔