مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی:جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے کہا کہ اتحادبین المسلمین وقت کا سب سے اہم تقاضہ ہے،امت مسلمہ صبروبرداشت اور قربانی کے جذبہ کے تحت ہی اپنے مقاصد میں کامیاب و کامران ہوسکتی ہے ،جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا سب سے بہترین جہاد ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی اور آئندہ رہتی دنیا تک مسلما نوں کے لئے مثال بن گئے،اہل بیت کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں پر نقش اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، مسلمان آج بھی متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔