آئین، عدلیہ سلامت تو مارشل لا ء کا امکان نہیں:لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ آئین اورعدلیہ سلامت ہے تو مارشل لاء کا امکان زیرو ہے ۔ عام انتخابات آئین کے ٹائم لائین کے مطابق قومی سلامتی ، استحکام اور قومی وقار کی بحالی کے لیے ناگزیر ہیں ۔ ووٹرز کو آزاد مرضی سے قیادت کے انتخاب کاحق دیا جائے ۔شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی قومی ترقی کی شاہراہ ہیں ۔ بلوچستان کے عوام کو آئینی ، معاشی ، جمہوری اور روزگار کا حق دیا جائے ۔ بلوچستان کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے ۔ دہشتگردی ملک و ملت کے لیے خطرناک ہے ۔ قومی ایکشن پلان میں سیکولر قوتوںنے رخ مساجد ، مدارس اور علماء کی طرف موڑا لیکن حالات نے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کی سرپرست خود سیکولر قوتیں ہیں ۔ امریکہ ، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ دہشتگرد ی کاکام کر رہی ہیں ۔مودی بہت بڑا دہشتگرد اور دہشتگردوں کا امام ہے ۔ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل محبان دین ووٹرز کو متحد کریگا ۔ عام انتخابات کے لیے ظلم کے نظام کے ستائے ووٹرز کے لیے متبادل پلیٹ فارم ہے۔دینی مدارس، جامعات کے نوجوان طلبہ و طالبات متحدہ مجلس عمل کا ہراول دستہ بنیں۔