عبید مایار پی ٹی آئی سے مستعفی، 3 ایم پی ایز کا عدالت جانےکا اعلان
مردان (بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزامات پر مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبید مایار پارٹی سے احتجاجاً مستعفی جبکہ رکن اسمبلی زاہد درانی اور خاتون بی بی نے عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔ مردان پریس کلب میں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے عبید مایار نے کہا کہ الزامات مسترد کرتے ہیں، الزام تو ہم بھی لگا سکتے ہےں کہ سےنٹ انتخابات مےں ڈپٹی چےئرمےن کو ووٹ کس نے دےا۔ پی ٹی آئی کے سےنےٹروں نے تےر کے نشان پر کےوں ووٹ دیا، کےا ےہ ان کے اےجنڈے مےںشامل تھا ےہ پےسوں کی لالچ مےں دےا گےا۔ عمران خان نے الزامات پہلے لگائے اور کمیٹی بعد میں بنائی۔ کسی کمیٹی کو جواب دہ نہیں عوام نے ووٹ دیا ہے ان کو جواب دونگا۔ زاہد درانی نے کہا ہمےں مجرم ٹھہراےا گےا ہے اب شوکاز نوٹس کس بات کے لئے ہے۔ عمران خان کے اقدامات سے ہماری بے عزتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک قسم اٹھانے کے لئے نہیں آیا تاہم عدالت میں عمران خان کے فےصلے کو چیلنج کرونگا۔ قبل ازےں مذکورہ دونوں اےم پی اےز کے حامےوں نے مردان پرےس کلب کے سامنے روڈ کو ٹرےفک کے لئے بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کےا۔ رکن خیبر پی کے اسمبلی یاسین خلیل نے عمران خان کی جانب سے سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کیخلاف عدالت میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ فیصل جاوید کو خان صاحب کےلئے نعرے لگانے پرسینٹ ٹکٹ دیا گیا، صرف مہرتاج روغانی کو میرٹ پر دیا گیا۔اس بات کا گواہ ہوں کہ باقی چار بندوں نے ایک ارب سے زائد پیسے دیکر ٹکٹ حاصل کئے۔ پشاور میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسین خلیل نے کہاکہ میں نے تو پارٹی کو کروڑوں روپے فنڈز دیئے ہیں، جس بنگلے میں رہتا ہوں بنی گالہ سے قیمتی ہے، چند کروڑ روپے کی خاطرکس طرح ووٹ فروخت کرسکتا ہوں۔ پیراشوٹ پر نہیں اترا ایک خاندانی پس منظر رکھتا ہوں۔ پنجاب اور مرکز میں اقتدارحاصل کرنے کیلئے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ عمران خان کے الزامات کے جواب میں صوابی کی ایم پی اے خاتون بی بی نے صوابی میں اپنی رہائش گاہ پر قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے اپنے اوپر تمام الزامات مسترد کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے الزامات واپس لیں ورنہ ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
3 ایم پی ایز