سراج الحق ایک طرف تنقید اور دوسری طرف اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے یقین نہیں آ رہا ایک طرف سراج الحق تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں دوسری طرف کے پی کے حکومت سے چمٹے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سراج الحق کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہا کہ سراج الحق کی تحریک انصاف پر الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے میران میں جماعت اسلامی نے کے پی کے حکومت کیوں نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ گئی مگر اس جماعت اسلامی نے سینیٹ میں نوازشریف کے امیدوار کو ووٹ دیا یہ کیسی دوغلی پالیسی ہے ۔ دوسری طرف امیر جماعت پی ٹی آئی پر تنقید اور الزام تراشیاں کر رہے ہیں لیکن اس حکومت سے چمٹے ہوئے ہیں یہ دوہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے ۔
فواد چودھری