سندھ میں جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے‘ نثار کھوڑو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے‘ میدان عمل میں رہتے ہوئے ہم چیلنجر کا سامنا کر رہے ہیں‘ شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نام تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن ابھی تک نہیں کیا‘ نہ مریم نواز نے اپنے باپ کا ساتھ نبھایا نہ بھائی نے انہیں سمجھایا اب نواز لیگ شین لیگ بن گئی ہے‘ جی ڈی اے گلی ڈنڈا الائنس عوام کےلئے نہیں بلکہ اپنے لیے بار دانہ مانگ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس میڈیا سیل میں صوبائی وزیر اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی میں اداکار ساجد حسن اور ان کی اہلیہ‘ ساجد حسن کے بھائی اور دیگر نے شمولیت کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو نے شہباز شریف کے متعلق کہا کہ آج کراچی آنے والا شخص اپنا نام تبدیل نہیں کر رہا ہے‘ بس تبدیلی یہ کی کہ بھائی کا نام نکال دیا‘ شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نام تبدیل کرنے کا کہا تھا شہباز شریف نے کہا تھا 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کریں گے‘ بجلی نہ ہونے سے پانی نہیں‘ انڈسٹری تباہ ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ نہ مریم نے باپ کا ساتھ نبھایا نہ بھائی نے سمجھایا اب نواز لیگ شین لیگ بن گئی ہے۔ نثار کھوڑونے کہا کہ جی ڈی اے گلی ڈنڈا الائنس عوام کے لیے نہیںبلکہ اپنے لیے بار دانہ مانگ رہے ہیں سیڑھی پر بیٹھ کر مظاہرہ کرنے والے بتائیں ایک ایکڑ زمین بھی ہے‘ دستاویزات دکھائی اور پہلے آئیے کی بنیاد پر بار دانہ لے جائیں‘ 14 لاکھ ٹن خریدتے ہیں‘ 50 سینٹر بنائے ہیں تاکہ پہنچ آسان ہو جائے 2 لاکھ اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گلی ڈنڈا الائنس کے زمانے میں گندم کی رقم ساڑھے 500 روپے من تھی اب 1300 روپے من ہے۔ ادکار ساجد حسن نے کہا کہ ہم سب لوگوں کے بہت شکر گزار ہیں بے نظیر بھٹو کا بہت بڑا فین ہوں‘ بلاول بھٹو سے بہت سی امیدیں ہیں۔
نثار کھوڑو