کراچی: ایک شخص تشدد سے ہلاک‘ 3 کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے‘ تشدد سے ہلاک کئے جانے والے شخص کی لاش سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ میں پانی سے بھرے ہوئے گڑھے سے ملی جس کی شناخت 35 سالہ محمد علی ولد روشن کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچانے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ عمیر ولد رحمان زخمی ہو گیا۔ گلشن اقبال میں پیرا ڈائز بیکری کے قریب 50 سالہ مجید ولد رشید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے ایم پی آر کالونی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 22 سالہ تنویر ولد غلام فرید زخمی ہو گیا۔
کراچی تشدد/ زخمی