نئے ترقیاتی کام روکنے کے حکم سے آر ڈی اے نے ہاتھ پر ہاتھ دھر لئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں یکم اپریل سے تاحکم ثانی نئے ترقیاتی کام روکنے کے حکم سے آر ڈی اے نے ہاتھ پر ہاتھ دھر لئے اور عام انتخابات کے بعد نئے ترقیاتی کاموں کی اجازت بحال ہونے کے بعد نئے کنٹریکٹ دینے کی حکمت عملی کی تیاری کرلی ہے ۔