شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن مزید فعال اور مضبوط ہوگی،شیخ ارسلان حفیظ
راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف صدر بننے سے مسلم لیگ مزید مضبوط اور فعال ہوگی اور آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ ارسلان حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ ایمپائر کی انگلی کے انتظار میں وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوام انہیں 2018ء کے الیکشن میں مسترد کر دیں گے۔ عمران خان راولپنڈی کے جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے عبرتناک شکست سے دو چار ہوں گے ۔ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے یہاں سے لیگی امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام ہوگی۔ عوام باشعور ہیں کہ کسی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور کون دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔