رئیلیٹی لنگر گوالمنڈی میں فری میڈیکل کیمپ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) رئیلیٹی لنگر گوالمنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 500 سے زائد مستحق خواتین و حضرات کا فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات مہیاء کی گئیں۔ اس موقع پر مریضوں کے شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں ادویات دی گئیں۔اتوار کو ہونے والے اس میڈیکل کیمپ کے اختتام پر 300 مستحق افراد کو رئیلیٹی لنگر سے دن کا کھانا بھی دیا گیا۔