پیپلز کالونی بزم اسیران زلف رسول ؐ کی جانب سے15ویں سالانہ محفل نعت
راولپنڈی( نیوز رپورٹر)پیپلز کالونی بزم اسیران زلف رسول ؐ کی جانب سے15ویں سالانہ محفل نعت ﷺ کاانعقاد کیا گیا ،محفل کی صدارت آستانیہ عالیہ مدنیہ نورپورگوندل اٹک سے آئے پیرسید محمد ثقلین بادشاہ الگیلانی نے کی،نقابت کے فرائض شیخ امجد حسین نقشبندی نے اداکیے،جبکہ ممبر کینٹ بورڈوارڈ8 ارشدمحمودقریشی،ممبرکینٹ بورڈ حاجی ظفراقبال ،ملک امجد ،سعید احمد جلالی،محمد رفیق نقشبندی، ظہور احمدقریشی،پیرامجد حسین شاہ بخاری،قاری زبیرمدنی، قاری سعید اللہ شاکر،خالد حسنین خالد، صابر سردار، طاہر عباس،محمد طیب،قاضی ظہورالہی، یاسرامجد ضیائی ودیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر پیرسید محمد ثقلین بادشاہ الگیلانی نے اپنے خطاب سے شرکاء کے ایمان کو تازہ کیا،ممبر انکینٹ بورڈ نے بھی اپنے خطاب میں کہاکہ کہ محفل نعت سجانے اوراس میں شرکت کرنیوالے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں ،ایسی بابرکت محفلوں میں شریک ہونے سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی محفلوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرائیں انہوں نے حاضرین کا محفل نعت میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی اداکیا۔