اقبال کے نزدیک ملت کی بیداری اولین ترجیح تھی‘ شمعونہ صدف
کراچی( پ ر) مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی وسعت پذیر شاعری اور فکرو افکار نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوںسمیت امت مسلمہ کو ایک نئی جہت بخشی بلکہ انسانی وقار و عظمت کو اقدار کی بلندی سے روشناس بھی کیا۔ ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحت لال قلعہ گرامر اسکول نارتھ کراچی میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی 80 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے ڈی ایم سی سینٹرل کراچی شمعونہ صدف نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔