کراچی سٹاک مارکیٹ مستحکم‘ سرمایہ کاری میں ایک ارب 35 کروڑ سے زائد اضافہ‘ لاہور میں مندا
کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کاروبار میں استحکام پر کے ایس ای 100انڈیکس 25.66پوائنٹس کمی پر18605.55پرپہنچ گیاسرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 35کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں استحکام رہاکے ایس ای 100 انڈیکس 25.66 پوائنٹس کمی پر 18605.55 پرآگیا سرمایہ کاری میں ایک ارب 35کروڑ 61لاکھ 27 ہزار 587 روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر45کھرب57ارب 16 کروڑ 7لاکھ 82ہزار137روپے تجاوز کرگئی۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 337 کمپنیوں تک رہا اس میں 145 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘172میں کمی اور20کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر95کمپنیوں کا کاروبارہوا۔11کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔30 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس40.36پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4013.62 پر بند ہوا۔