لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں ایس ایم ایز کی مساوی ترقی کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج PCOM میں پنجاب حکومت کے محکمہ صنعت کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں احسان بھٹہ، سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب اور سائرہ عمر، منیجنگ ڈائریکٹر PSIC حکومت پنجاب نے شرکت کی۔ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا وزیر کے ہمراہ تھے۔ جی ایم سمیڈا صالحہ سعید اور نادیہ جہانگیر سیٹھ سمیت متعدد دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (SMEs) کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، معاشی ترقی، اختراعات اور سماجی استحکام میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ SMEs معاشی ترقی، روزگار کی تخلیق، اختراعات اور سماجی ترقی کے ضروری محرک ہیں۔ اسمال میڈیم انٹرپرائزز کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ چھوٹے کاروبار قومی ترقی کی حکمت عملی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ایس ایم ایزمعاشی ترقی، روزگار ،سماجی ترقی کے ضروری محرک :رانا تنویر
Sep 22, 2024