Waqt News
Sunday | September 24, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب
  • سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
  • وزن کم کرنے کیلئے صبح کے وقت پینے والے 4 مشروبات
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب
  • ورلڈکپ کی ٹرافی کو جیت کر پاکستان لےکرجانے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

فرق حقیقی اور اصلی کا

Sep 22, 2022 3:11 AM, September 22, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
فرق حقیقی اور اصلی کا

ٹی وی پر ہونے والے مذاکرے مناظرے المعروف یہ ”ٹاک شوز“ سننا ضرورت نہیں۔ عادت ہے اور بالتحقیق یہ ثابت ہوا ہے کہ عادت کو ضرورت پر فوقیت حاصل ہے چنانچہ جسے دیکھو‘ ضروریات کو بھول کر عادت پوری کرنے پر تلا اور جٹا نظر آتا ہے۔ یعنی ضرورت سے مفر ممکن ہے‘ عادت سے نہیں۔
خیر‘ رات ایک ٹاک شو میں عمران خان کے نعرہ حقیقی آزادی پر مباحثہ چل رہا تھا۔ ایک مہمان نے غلطی سے اصلی آزادی کی اصطلاح استعمال کر ڈالی‘ کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور مذاکرہ جوں کا توں چلتا رہا حالانکہ ازخود نوٹس لئے جانے کی شدید ضرورت تھی۔
مہمان نے خیال کیا ہو گا کہ اصلی اور حقیقی مترادفات ہیں اس لئے کوئی فرق نہیں پرانا شاید پرانی لغت میں یہ مترادفات یعنی مہم رفتے ہوں لیکن جدید ریسرچ کے مطابق یہ مترادفات نہیں‘ قضات اور متضاد بات ہیں یعنی دونوں کے معنوں میں بعدالمشرقین ہے۔ ملاحظہ فرمایئے۔
ایک ”متحدہ“ اصلی ہے‘ لندن والی اور دوسری متحدہ حقیقی ہے‘ لانڈھی کورنگی والی۔ ان دونوں میں کتنے برس سے ٹنٹا چلا آ رہا ہے۔ کتنی جانیں ان کی لڑائی میں گئیں‘ کسی کو اندازہ ہی نہیں۔ وہ اصلی اور حقیقی کے درمیان فرق کی خاص واضح وضاحت ہے ایک اور متحدہ درمیانی بھی ہے لیکن وہ فی الحال بحث سے خارج ہے
اسی طرح سے ایک جمہوریت اصلی ہوتی ہے جس میں پارلیمنٹ آئین وغیرہ کے اور ان کی بالادستی کے لوازمات ہوتے ہیں۔ دوسری جمہوریت حقیقی ہوتی ہے جس کی سربراہی اور جس میں بالادستی پرویز مشرف یا الٰہی کے جیسے حضرات کے پاس ہوتی ہے۔ اصلی جمہوریت میں سیاستدان پارلیمنٹ کے اندر ہوتے ہیں یا پھر سڑکوں پر۔ حقیقی جمہوریت میں یہ لوگ جیلوں کے اندر ہوا کرتے ہیں۔ 
تیسری مثال اصلی اور حقیقی آزادی کی ہے۔ اصلی آزادی وہ ہے جو ہمارے ہاں روزمرہ ہے اور ادر ادھر ہر جگہ نظر آتی ہے۔ حقیقی آزادی صرف عمران خان کے جلسوں میں نظر آتی ہے خاص طور سے جب وہ سورج ڈھلنے اور چراغ جلنے کے بعد ہوں۔ ایسے وقت میں حقیقی آزادی جو بن پر ہوتی ہے۔ پنجابی کا سہارا لیں تو اسے ”اتھری آزادی“ کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ امید ہے‘ دونوں لفظوں کا ”بعد المشرقین“ واضح ہو گیا ہو گا۔
حالات رہ رہ کر بدلتے ہیں چنانچہ ”حقیقی آزادی“ کی جنگ بھی بدل گئی ہے۔ اب جنگ حقیقی آزادی کے مرحلے میں نکل کر حقیقی تعیناتی تک پہنچ گئی ہے۔ خان صاحب نے حال میں جتنے بھی جلسے کئے ہیں سب سے زیادہ اور حقیقی تعیناتی کے مطالبے پر ہیں۔ اصلی تحقیقاتی کو انہوں نے صاف الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔
اصلی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہوا کرتا ہے۔ خاں صاحب کی حقیقی تعیناتی کا بین السطور مطلب یہ ہے کہ یہ تعیناتی صرف وہ یعنی خاں صاحب کر سکتے ہیں۔
حقیقی تعیناتی وہ صرف ”چیف“ صاحب کی نہیں‘ الیکشن کمشن کے سربراہ کی بھی چاہتے ہیں۔ 
بظاہر ان کے یہ دونوں مطالبات ”بے ضرر“ ہیں۔ حکومت اگر استعفیٰ نہیں دینا چاہتی تو نہ دے‘ قانون میں ترمیم ہی کر دے جس کی رو سے ان دونوں عہدوں پر حقیقی تعیناتی کا اختیار خاں صاحب کو دے دے۔ یقین جانئے‘ ملک پر مسلط آدھے سے زیادہ بحران تو محض اس ترمیم سے ہی ٹل جائے گا۔
عمران خاں نے اپنے اب تک کے تازہ ترین خطاب میں سیاسی جماعتوں کی حقیقی سربراہی کا مسئلہ بھی اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا میرٹ پر عمل ہوتا تو پیپلز پارٹی کی سربراہی اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن کی قیادت چودھری نثار کے پاس ہونی چاہئے۔
مسلم لیگ ن کی حد تک ان کی تجویز میں وہ نکتہ بھی ہے کہ نثار اگر سربراہ ہوں گے تب بھی وہ مسلم لیگ ن ہی رہے گی۔ یعنی نہ مسلم لیگ بدلے گی نہ ”ن“ بدلے گا‘ بس چہرہ بدل جائے گا۔ ویسے وہ مسلم لیگ کی سربراہی کیلئے اس سے بہتر نام بھی پیش کر سکتے تھے۔ مثلاً اعجاز الحق کا یا طارق عزیز کا۔ ارے‘ یہ موخر الذکر تو اب مرحوم ہو گئے‘ ان کا نام بس ”میرٹ“ کے حساب سے آ گیا۔ ویسے خاں صاحب کا بس چلتا تو کیا پتہ‘ وہ مونس الٰہی کو ہی مسلم لیگ ن کا صدر بنا دیتے۔ ”حقیقی سربراہی“ کی یہ بحث البتہ مزید آگے نہیں بڑھنی چاہئے ورنہ کیا پتہ کل کو شاہ محمود قریشی خود پی ٹی آئی کی حقیقی سربراہی کا سوال اٹھا دیں۔ سنا ہے کہ ان دنوں خاں صاحب اپنی پارٹی کے چار مرکزی عہدیداروں پر بڑے برہم ہیں۔ فرماتے ہیں‘ مجھے پتہ ہے کون کون ”بڑے“ گھر جاتا ہے اور پارٹی قیادت میں ”حقیقی“ جانشینی کا سماوی دے کر آتا ہے۔
اعتزاز احسن سے یاد آیا‘ مریم نواز صاحبہ کی اپیل ان دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اور فاضل ججوں نے نیب سے پوچھا ہے کہ پہلے نواز شریف پر ثابت کریں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے مالک وہی ہیں۔ نیز مریم پر بھی الزام ثابت کریں۔
 یعنی الزام کا بار ثبوت الزام لگانے والے پر ہے۔ معاملہ زیرسماعت ہے ورنہ اعتزاز احسن سے یہ پوچھنے کا ارادہ تھا کہ حضور‘ آپ کی اس ڈاکٹرائن کا کیا بنا جس کے مطابق الزام اگر نواز شریف پر ہو تو بار ثبوت نواز شریف پر ہے‘ الزام لگانے والے پر نہیں؟۔ نیب عدالت نے نواز اور مریم کو اسی ”ڈاکٹرائن“ کے تحت سزا دی تھی۔ کہا تھا ہم تم پر مجرم ہونے کا الزام لگاتے ہیں‘ ثابت کرو تم مجرم نہیں ہو اور چونکہ تم ثابت نہیں کر سکتے اس لئے ہم تمہیں سات سات اور دس دس سال جیل کی سزا سناتے ہیں۔ 
اعتزاز کا یہ ڈاکٹرائن ”حقیقی قانون“ تھا۔ لگتا ہے کہ اب اصلی قانون سے رجوع کیا جا رہا ہے۔ بہرحال‘ اس بارے میں اعتزاز احسن کی ”حقیقی ماہرانہ“ رائے کا انتظار رہے گا۔

ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    Sep 22, 2023 | 22:40
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ

    Sep 22, 2023 | 18:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب

    Sep 23, 2023 | 17:38
  • الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی

    Sep 23, 2023 | 17:32
  • نگران وزیر خارجہ کی امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

    Sep 23, 2023 | 17:27
  • 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ...

    Sep 23, 2023 | 17:06
  • اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ...

    Sep 23, 2023 | 16:56
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • دنیا کو اب احساس ہوا کہ اصل دہشت گرد بھارت ہے!!!!

    Sep 23, 2023
  • تھرتھر کانپتا نواز شریف

    Sep 23, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • 1

    الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے انتخابات کا اعلان

  • 2

    مسئلہ کشمیر سے متعلق نگران وزیراعظم کا مطالبہ

  • 3

    نگران حکومت آئینی دائرے میں رہے

  • 4

    بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے کے ٹھوس ثبوت

  • 5

    قرآن کی بے حرمتی جنرل اسمبلی میں ترکیہ‘ ایران اور قطر کا احتجاج

  • 1

    ملک کو لوٹنے والوں کا یوم احتساب قریب ہے‘ بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں‘ سراج الحق۔

  • 2

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • 3

    جمعرات ، 4 ربیع الاول 1445ھ، 21ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بلاول بھٹو کی جمہور بچاو انتخابی مہم کا آغاز

    Sep 23, 2023
  • انتخابات اور پاکستان

    Sep 23, 2023
  • نغموں سے نوحے تک

    Sep 23, 2023
  • مودی کی کینیڈا میں دہشت گردی

    Sep 23, 2023
  • سوشل میڈیا وفائیں کھا گیا

    Sep 23, 2023
  • باطنی روشنی سے سرشار نزیر قیصر

    Sep 23, 2023
  • ریسکیو 1122 اور سیلاب

    Sep 23, 2023
  • ”خوگرحمد سے تھوڑا ساگلہ بھی سن لے “

    Sep 23, 2023
  • سر سیّد احمد خاں اور اُردو ذریعہ¿ تعلیم

    Sep 23, 2023
  • کتاب کی حرمت کا پاسباں

    Sep 23, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت (۱)

  • 2

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 3

    اصحاب فیل کا واقعہ (۱)

  • 1

    پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    ہلالی پرچم

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    تہذیب

  • 3

    توحیدِ امم

  • 4

    اسلامی قانون

  • 5

    تگ و دو

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group