صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے آس پاس جھوٹی خبروں کی یلغار نظر آتی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی۔ اسلام آباد میں'' لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انسان کسی نہ کسی جگہ جانبداری کا مظاہرہ ضرور کرتا ہے ۔ انسانی تاریخ کی ابتداء میں ابلاغ انسانوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد بنا۔ انسانوں کے اکثر فیصلوں کی بنیاد بھی ابلاغ اور معلومات ہوتی ہے۔ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ امریکہ ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھ چکا ہوگا۔ ہمارے آس پاس جھوٹی خبروں کی یلغار نظر آتی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی۔ کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کرسکتی قومیں اذہان کی روشن خیالی اور علم و شعور کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں۔ پاکستان نے اپنے سائنسدانوں کی ذہانت کے بل بوتے پر ایٹمی ملک کادرجہ حاصل کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ انسانی حقوق کا درس دینے والے مغربی ملک بے گھر مظلوم پناہ گزینوں کوسمندر میں مرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے بے لوث انداز میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کامقابلہ کیا۔ ہمارے کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کرانا چاہیے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024