صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ سبطین خان نے کہا ہے کہ آئندہ تبادلہ محکمہ جنگلات کے افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ تبادلے بارے کسی کی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق فاریسٹ گارڈ سے لے کر سنیئر افسران تک سب پر بلاتفریق ہوگا۔ اس ضمن میں وزیر جنگلات کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024