ملک کے مشہورومعروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان عمر شریف کو علاج کی غرض سے امریکا آج لے جائے جانے کا امکان ہے جس کیلئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے رقم ادا کردی۔ لیجنڈری کامیڈین کی امریکا روانگی کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں جس کیلئے ائیر ایمبولینس آج کسی بھی وقت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترے گی۔
وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت سندھ حکومت نے ائیر ایمبولنیس کیلئے ادائیگی کی جو علیل افراد کو طبی علاج کیلئے بیرونِ ملک لے جاسکتی ہے۔ صوبائی حکومت نے عمر شریف کے سفری و طبی اخراجات کیلئے 4کروڑ کی رقم جاری کردی۔
اس حوالے سے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے ادائیگی کی جس کے متعلق ای میل مجھے موصول ہوچکی ہے۔ روانگی میں تاخیر کی وجہ تکنیکی ہے۔ عموماً ائیر ایمبولینس سے روانگی میں تاخیر ہوجاتی ہے۔
جواد عمر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد عمر شریف امریکا سے علاج کے ذریعے جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ عمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں۔ جواد عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38