امن کے قیام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے:شاہد اللہ خان
لورالائی (نامہ نگار) کمشنر ژوب ڈویژن شاہداللہ خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی پو لیس لورالائی رینج صاحبزادہ عمر بلال،ایس ایس پی لورلائی عر فان بشیر،ڈپٹی کمشنر لورالائی عتیق الرحمن،ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عبدالجبار،ڈپٹی کمشنر ڑوب شہک بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبدالوہاب ناصر اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا اور مجموعی طور پر اسے تسلی بخش قرار دیا گیا تاہم کبھی کبھار ہونے والے واقعات کو روکنے اور عوام کی جان ومال کی حفاطت کو یقینی بنانے پر تفصیلی بحث ہو ئی اور اے وبی ایریا میں کئے گئے ۔اقدامات کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔کمشنر ژوب ڈویژن شاہداللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے امن وامان کا قیا م نہایت ضروری ہے ۔