بی ایچ یو ہسپتالوں میں سولر سسٹم لگارہے ہیں:بابر جمالی
حیردین (حیات کٹبار) ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی صحبت پور بابر جمالی سے نوائے وقت کے نمائندے کی ایک مختصر ملاقات ہوئی جس میں بی ایچ یو ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ڈاکٹروں کی غیر حاضری ہسپتالوں میں سولر سسٹم و دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر بابر جمالی نے کہاکہ وسائل کی کمی اور بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جلد تمام ضلع بھر کی بی ایچ یو ہسپتالوں میں سولر سسٹم لگا رہے ہیں اور ادویات کا بھی کوٹہ بڑھایا جائے گا جس سے غریب مریضوں کو مشکلات میں کمی آئی گی انھوں نے گفتگو کے دوران کہاکہ ضلع بھر کی بی ایچ یو ہسپتالوں میں باقاعدہ ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کام کررہے ہیں اگر کوئی بھی ڈاکٹر و دیگر عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوئے تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے مجھے بہت سکون اور دل کو راحت ملتی ہے۔